7 مئی 2013 - 19:30
برطانیہ میں اسرائیلی مصنوعات کی فروخت کے خلاف مظاہرے

برطانیہ کی دارالحکومت لندن میں فلسطین حامی کارکنوں نے اسرائیلی مصنوعات کی فروخت کے خلاف مظاہرے کئے۔

ابنا: برطانیہ کے فلسطین حامی کارکنوں نے لندن میں احتجاجی مظاہرہ کر کے اسرائیلی مصنوعات کو فروخت نہ کرنے اپیل کی ہیں۔ کارکنوں نے برطانیہ کے کچھ بڑے کاروباری مراکز کے سامنے جہاں اسرائیلی مصنوعات کی فروخت کی جارہی ہیں کے سامنے زبردست مظاہرے کئے اور مانگ کررہے تھے کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کرے۔

کارکنوں نے دنیا کے صارفین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا استعمال کرنا بند کرے کیونکہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی برادری نے مقبوضہ فلسطین کی سرزمین پر اسرائیلی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیا ہے لیکن صہیونی ریاست بین الاقوامی قوانین کو نذر انداز کر کے مقبوضہ فلسطینی زمین پر تعمیرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

.....

/169